counter easy hit

عمران خان ان ایکشن :پنجاب حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر بڑی تبدیلی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سنجیدہ اختلافات ہیں نہ تحفظات، آج سے صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ شروع کی کیا جارہا ہے جس سے غریب اور مستحق افراد 7 سے 9 لاکھ تک علاج مفت کروا سکیں گے۔ پولیس میں ریفارمز لا رہے ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری کا تجسس یہی ہے کہ ان دونوں نے آخری وقت جیل میں یا لندن میں گزارنا ہے، انتہائی شرم کی بات، اتناعرصہ اقتدار میں رہ کر کہتے ہیں ہمیں لندن بھیج دیں۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیس کے زائد بلوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات تھیں جن کا وزیر اعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور وزیر پٹرولیم غلام سرور کو فوری معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے کیونکہ 70 فیصد گیس استعمال کرنیوالے ایسے لوگ ہیں جو 300 (ایم ایم سی ایف ڈی) سے کم گیس استعمال کرتے ہیں۔ ان کیلئے اضافہ 10 فیصد تھا اوراس سے زیادہ امیر لوگوں کیلئے ہوا تھا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج پیر کو صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ تک کا علاج مفت کروا سکیں گے جس سے انکی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔