counter easy hit

دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور میں ہونے والے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور گلشن پارک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔ عمران خان آج زخمیوں کی عیادت کیلئے لاہور آئیں گے جبکہ تحریک انصاف نے آج باغ آزاد کشمیرمیں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا۔