counter easy hit

شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان نے کہا شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے۔ کہتے ہیں تیسری شادی کی نیت تو ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نےیس اُردو کے پروگرام ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ میں اپنی شادی کے حوالے سچ بتا دیا۔ معید پیر زادہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تیسری شادی کی نیت ہے کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا۔ مزید تفصیلات جاننے کیلئے آج رات 8 بجے دنیا نیوز پر پروگرام ٹو نائٹ ود معید پیر زادہ دیکھیں۔