counter easy hit

الیکشن کمیشن ن لیگ کا ہے انصاف کی توقع نہیں: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان نے کہا الیکشن کمیشن ن لیگ کا ہے انصاف کی توقع نہیں۔ کہتے ہیں جمہوریت کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اثاثوں میں لکھا کے مریم نواز ان کے زیر کفالت ہیں۔ زیر کفالت مریم نواز نے آف شور کمپنیاں کیسے بنائیں؟۔ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم کو نااہل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا لگتا ہے الیکشن کمیشن پاکستان کا نہیں نواز لیگ کا ہے۔ الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید نہیں اور اگر الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ عمران خان نے کہا برطانوی ریفرنڈم کے نتیجے پر ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دیا کیونکہ برطانوی وزیراعظم اخلاقی قوت پر حکومت کرتا ہے اس لئے جمہوریت چلتی ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ اپنےبادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کیخلاف درجنوں مقدمات زیرالتوا ہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ نواز لیگ جمہوریت پارٹی ہوتی تو کوئی اور وزیراعظم ہوتا۔ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہو پھر سب کا احتساب کیا جائے۔ لگ رہا ہے حکومت ٹی او آرز نہیں مانے گی۔ عمران خان متحدہ اپوزیشن کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔ عمران خان نے کہا پارٹی کو احتجاج کیلئے منظم کرنے کی خاطر الیکشن ملتوی کئے۔ مدارس کیلئے فنڈز پر تنقید کرنے والوں کو معاشرے کی سمجھ ہی نہیں۔ 22 ہزار بچے مدارس میں پڑھتے ہیں کیا انہیں بھول جائیں؟۔ انسداد پولیو مہم میں مولانا سمیع الحق نے ساتھ دیا۔