counter easy hit

بھارت کے خلاف میچ میں آفریدی نے ہدایات پر عمل نہیں کیا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی20 میں شاہد آفریدی کی کپتانی مایوس کن رہی اگر مصباح کپتان ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا
اسلام آباد (یس اُردو) 92 کپ کے عالمی فاتح کپتان عمران خان بھی شاہد آفریدی کی کپتانی پر تنقید کرنے لگے ، لیجنڈ کرکٹر کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف میچ میں آفریدی نے ہدایات پر عمل نہیں کیا ۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں فاسٹ باؤلرز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلزہوئے جس میں ملک بھر سے 35 باؤلرز نے شرکت کی ۔ فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے کے لیے لیجنڈ کرکٹر عمران خان ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں موجود تھے ۔یڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے 92 کے عالمی فاتح کپتان عمران خان نے شاہد آفریدی کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 میں شاہد آفریدی کی کپتانی مایوس کن رہی ۔ سابق کپتان کے مطابق بھارت کے ساتھ میچ پر جو ہدایات دیں اس پر آفریدی نے عمل نہیں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کی کپتانی مصباح الحق کر رہے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا ، عمران خان نے کہا کہ کوچ ، منیجر اور کپتان کے جانے سے کرکٹ ٹھیک ہو جائے گی، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، لیجنڈ کرکٹر کے مطابق کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔یاد رہے اس سے پہلے انتخاب عالم بھی شاہد آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں شکست کے ذمہ دار آفریدی کو قرار دیا تھا ۔ جبکہ ہیڈ کوچ نے بھی اپنی رپورٹ میں ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کپتان شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کو قرار دیا تھا ۔آفریدی نے بھی اپنی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو کپتانی میں دس میں سے تین نمبر ملنے چاہیں