counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کی شہزادہ ولیم سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی؟ وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی جدوجہد میں2 مافیا کا سامنا کرنا پڑا، دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور ہیری سے اس وقت ملا تھا جب وہ والدہ کے ساتھ سابقہ ساسکے گھر آئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23سال قبل پارٹی بنائی تھی اور سیاسی تحریک شروع کی ،مجھے لگا کہ لوگ مجھے ووٹ دیں گے لیکن مجھے وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی ، مجھے اپنی جدوجہد میں2 مافیا کا سامنا کرنا پڑا ، دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزادے ولیم کو ملاقات میں بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو پاکستان میں کتنا پیار ملا تھا،ڈیانا کی ہلاکت کی خبر پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی صدمے کا سبب بنی،ولیم اور ہیری سے اس وقت ملا تھا جب وہ والدہ کے ساتھ سابقہ ساس کے گھر آئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہی جوڑا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے برطانیہ روانہ ہوا تھا،اس دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔

Imran Khabn, meeting, with, Prince, William, years, before, Imran khan, toldImran Khabn, meeting, with, Prince, William, years, before, Imran khan, toldImran Khabn, meeting, with, Prince, William, years, before, Imran khan, told

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website