counter easy hit

’’ یہ فلم 20 سالہ لکھاری کی کتاب پر بنائی جارہی ہے اور۔۔۔‘‘ پاکستان مخالف فلم بنا کر عمران ہاشمی بھی شاہ رخ خان کے میدان میں آگئے، میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ پر رد عمل دے دیا

کراچی( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ویب سیریز’’بارڈ آف بلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کیا تھا۔ اس ویب سیریز کی کہانی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے گرد گھومتی ہے۔جب کہ اس میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو دہشت گرد اور فساد برپا کروانے والا دکھایا گیا ہے۔ ’’بارڈ آف بلڈ‘‘ میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی نے نیٹ فلیکس کے لیے اس ویب سیریز کو پروڈیوس کیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے پر پاکستان میں موجود ان کے چاہنے والے سخت مایوس ہوگئے تھے اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی شاہ رخ خان کو آئینہ دکھانا نہیں بھولے تھے۔آصف غفور نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا آپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے جنون کے خلاف آواز اٹھاکر امن اور انسانیت کو فروغ دے سکتے تھے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ’’بارڈ آف بلڈ‘‘ میں را کے ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے جب ترجمان پاک فوج کی اس ٹوئٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سیاسی جواب دیتے ہوئے کہا ان باتوں سے فلمیں بننا بند نہیں ہوں گی کیونکہ جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی معاملات پر کوئی بات ہوتی ہے تو جذبات بھڑکتے ہیں اور آپ کو یہ سب بھگتنا پڑتا ہے۔ اور سوشل میڈیا اس سب سے بھرا پڑا ہے، مجھے لگتا ہے اس ایک ٹوئٹ (آصف غفور کی ٹوئٹ) کی وجہ سے دوسرے لوگوں نے بھی تنقید کی۔اس کے ساتھ ہی عمران ہاشمی نے اپنی فلم کا کمزور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا فلم نہیں ہے، بلکہ یہ ویب سیریز ایک 20 سالہ لکھاری کی کتاب پر بنائی جارہی ہے اوریہ کتاب اس نے 2014 میں لکھی تھی، جس وقت یہ کتاب لکھی گئی اس دوران دونوں ممالک کا سیاسی ماحول بالکل مختلف تھا۔واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کے لیے بنائی گئی یہ ویب سیریز بھارتی ناول نگار بلال صدیقی کی کتاب پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دکھائی گئی کہانی کے مطابق بلوچستان میں چند بھارتی جاسوس بھارت کو اہم معلومات بھجوائے جانے سے قبل ہی پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں چھڑانے کے لیے ایک اور بھارتی جاسوس کبیر آنند(عمران ہاشمی) کو پاکستان بھیجا جاتا ہے۔

IMRAN HASHMI, ON, DG ISPR'S, RADAR, ON, MAKING, ANTI, PAKISTAN, WEB SIREIS, KNOW, THE, STATEMEN,T OF, ISPR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website