counter easy hit

عمران حکومت کا شاندار کارنامہ : اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Imran government's brilliant achievement: Highly educated government employees get good news

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا،پی ایچ ڈی ،ایم فل اورایل ایل ایم کے ڈگری ہولڈر سرکاری ملازم کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔گورنر پنجاب چودھری سرور کے خصوصی ڈگری الاؤنس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔حکومت پنجاب نے اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری ملازم کو دس ہزار ماہانہ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ایم فل اورا یل ایل ایم ڈگری ہولڈر سرکاری ملازم کو پانچ ہزارروپیہ ماہانہ ملے گا۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری ہولڈر شخص کو ملازمت کے آغاز کی تاریخ سے رقوم ادا کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق سرکاری ملازم کا الاؤنس لینے کے لیے ایچ ای سی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی ہے، ملازمین کسی بھی پوسٹ پر ڈگری کا الاونس لے سکتے ہیں۔گورنر پنجاب کے خصوصی ڈگری الاؤنس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب ماں ،باپ بننے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ سینیٹ کمیٹی میں میٹرنٹی کیلئے چھ ماہ اور پیٹرنٹی کیلئے چار ماہ کی چھٹیاں دینے کا بل پیش کردیا گیاہے۔ بل پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بل پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر قرتہ العین مری خود اپنے بل میں کنفیوز ہیں،بل میں سفارش کی گئی ہےکہ پہلے تین بچوں تک پیٹرنٹی کی چھٹیوں کے دوران ملازم کو تنخواہ ملےگی،چوتھے بچے کا کیا قصور ہے کہ پیٹرنٹی کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ نہ ملےانہوں نے کہا کہ چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ کا نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے،میٹرنٹی کے موقع پر چھٹیوں کے ساتھ پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے،میٹرنٹی کو چھ ماہ چھٹیوں کی تنخواہ ملے تو پیٹرنٹی کو چار ماہ چھٹیوں کی تنخواہ بھی ملنی چاہیے۔وزارت خزانہ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ میٹرنٹی کو سالانہ کی بنیاد پر اڑتالیس چھٹیاں مل سکتی ہیں،اڑتالیس چھٹیوں میں تنخواہ دی جائے گی۔کمیٹی نے وزارت قانون کو پندرہ دنوں میں بل کو مکمل کر کے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ پندرہ دنوں میں میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی بل کو مکمل کرکے کمیٹی میں پیش کیا جائے۔ایک اور خبر کے مطابق پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے، حکومت کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کی کنفرمیشن پالیسی تبدیل کردی گئی ہے،اب کنٹریکٹ ملازمین چار سال کی بجائے تین سال کی سروس کے بعد ریگولر کیے جا سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس آرڈیننس 2019 جاری کردیاگیاہے۔ فیصلے سے محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد مستفید ہوگی ۔دوسری طرف سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبروں کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی بارے یکساں پالیسی تیار کرے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ یہ کمیٹی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اپنے سفارشات حکومت کو پیش کریگی اس کے بعد حکومت ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کریگی۔ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے فیصلے کے بعد ہزاروں ملازمین مستقل ہوجائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website