counter easy hit

پاکستان کے اہم شہرمیں گھر سے 7 لاشیں برآمد

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نواح میں واقع گاﺅں کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سرفراز نے بتایا کہ مرنے والوں میں گھر کا سربراہ اشرف حیات جونیجو ان کی اہلیہ شہنا،4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نواح میں واقع گاﺅں کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں . اس بارے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سرفراز نے بتایا کہ مرنے والوں میں گھر کا سربراہ اشرف حیات جونیجو ان کی اہلیہ شہناز، 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے. پولیس حکام کہنا ہے کہ تمام لاشیں 48 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں اور جاں بحق افراد کے جسموں پر بظاہر کسی قسم کے کوئی تشدد یا گولی لگنے کا نشان موجود نہیں ، اس بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بدقسمت خاندان کے ہمسایوں کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے کیا ، تاہم گھر دو دن سے بند تھا اور بو پھیلنے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی. پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لاشیں گھر کے ایک ہی کمرے میں موجود تھیں، بعدازاں موت کے وجوہات جاننے اور دیگر کارروائی کے لیے لاشوں کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں ، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ہی گھر سے 7 افراد کی لاشیں ملنے پر واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے. قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کراکے سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کی جائے. انہوں نے متاثرہ خاندان کے اہلِ خانہ سے ہر قسم کا تعاون کرنے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ انہیں اگر سیکورٹی کی ضرورت ہو تو فوری فراہم کی جائے.