counter easy hit

بریکنگ نیوز : اہم سرکاری ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ایک اور سرکاری ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ایس بی ذرائع کے مطابق نجکاری کا فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے 10 دونوں کے اندر بی سی بی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس معاملے پر حکومتی عہدیداروں کا اعتماد بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایم ڈی سی کو بھی تحلیل کیا گیا تھا جس کے بعد ادارے کے 300 سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ پی ایس بی کو تحلیل کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ملازمین کی ہنگامی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں ادارے کی نجکاری کی صورت میں ملازمین کا وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں احتجاج کا لائحہ عمل طے ہونے کا اعلان متوقع ہے۔ قبل ازیں پاکستان اسٹیل مل، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور کئی دوسرے اداروں کی نجکاری کی خبریں زیر گردش رہی ہیں۔ اسٹیل مل کی نجکاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کا وضاحتی بیان سامنے آیا تھا کہ اس ادارے کی نجکاری نہیں کی جا رہی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور بابر اعظم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں نائب کپتان بنا دیا ہے۔

Importante, News, Government, organization, is, ready, to, privatized, imran khan, and, muhammad mian soomroo, decided

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website