counter easy hit

اقوام متحدہ میں اہم اجلاس ۔۔۔ زلمے خلیل داد خاموش اور کدھر غائب ہیں؟ حیرت انگیز خبر

نیویارک( ویب ڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لئے صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج کل بالکل خاموش اور میڈیا پر گفتگو کرنے سے گریزاں ہیں اور صدر پرمپ کی جانب سے طالبان سے ملاقات و مذاکرات کی منسوخی کے بعد اپنے منصب اور ذمہ داریوں بارے میں بھی عجیب صورت حال کاسامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے باہر نمائندہ جنگ / جیو سے ملاقات کے دوران انہوں نے انتہائی خوش اخلاقی سے گفتگو کی مگر وزیراعظم عمران خان سے اپنی ملاقات اور طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے امکانات بارے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ساتھ معاون خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے بولنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تو اسٹینڈ ڈائون ہے ، دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تُرک صدر طیب اردوان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تُرک صدر طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ اس موقع پر تُرکی کا اہم کاروباری اور تجارتی وفد بھی تُرک صدر کے ہمراہ ہو گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طیب اردوان کو وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ہی دورہ پاکستان کی تصدیق بھی کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آئندہ ہفتے تک طے کر لی جائیں گی، اس حوالے سے پاک ترک دفتر خارجہ نے تفصیلات طے کرنا شروع کر دی ہیں۔ ترک صدر کے دورے کے حوالے سے پلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طے کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد تُرک صدر طیب اردوان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

IMPORTANT, MEETING, OF, UN, US, SPECIAL, CORRESPONDENT, FOR, AFGHANISTAN, ZALMAY KHALILZAD, DISAPPEARED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website