counter easy hit

آج ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل اچانک بڑی تبدیلیاں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چو ٹھے ایدیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، جس کی رنگارنگ تقریب آج ہورہی ہے ، آج کی تقریب میں نامورستارے اپنی پرفارمنس کے جلوے دکھائیں گے ، پی ایس ایل کا آج سے دبئی میں آغاز ہونے جارہا ہے، جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی ہونگے ، پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج (جمعرات کو) ہوگا،پاکستانیوں کے کرکٹ بخار میں مبتلا ہونے میں صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے میلے پی ایس ایل کا آج سے دبئی میں آغاز ہونے جارہا ہے۔ پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن سے لہو گرمائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار و اداکار فواد خان پی ایس ایل کا اینتھم گائیں گے۔ امریکی گلوکار پٹ بل بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 8 میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔