counter easy hit

میں عمران خان نہیں جو

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کوملنے والے مینڈیٹ کے حوالے سے تحفظات ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود دیگر جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں موثر انداز میں اپوزیشن کرنا چاہیں گے لیکن آج اے پی سی جو فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چھٹی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں پارلیمنٹ میری اساس ہے میں عمران خان نہیںہوں جو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجوں اور تنخواہ بھی لوں اور ساتھ ہی اس میں آنے کے کا بھی خواہش مند ہوں انہوںنے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو وراثت دینی ہے پارلیمنٹ کے اندر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ہم سیٹوں کے چکر میں نہیں پڑتے دیگر جماعتوں کے پاس بھی سیٹیں موجود ہیں ہم چاہیں گے کہ کوئی مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر موثر اپوزیشن کا کردار اد کر یں کیونکہ مضبوط اپوزیشن ایک مضبوط پارلیمنٹ کے لئے اچھی ہوتی ہے اور ہماری بھی یہی کوشش ہے اور میں اس کے حق میںبھی ہوں تا ہم آج آل پارٹیز کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں جو بھی لائحہ عمل دیا جائے گا میں اس کا حصہ ہوں گامیرے پی ٹی آئی کو ملنے والی اکثریت کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے بیانیہ کو کبھی پذیر آئی ملتی ہے اور کبھی یہ پارٹی کے اندر تک کی رہتا ہے لیکن یہ ہمارے بیانیہ کو ذبردست پذیر آئی ملی ہے جو آنے والے دنوں میں مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔