counter easy hit

ایل او سی پر کلسٹر بم کا غیر قانونی استعمال: حکومت پاکستان نے دنیا کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا

Illegal Use of Cluster Bombs on LoC: Government of Pakistan Releases Big Message to the World

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا کہ او آئی سی کا بھارتی مظالم کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی عالمی برادری کے لئے پیغام ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے فوری اور موثر کردار ادا کرے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ او آئی سی نے گواہی دی ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج بے گناہ شہریوں پر ممنوعہ کلسٹر ہتھیار استعمال کررہا ہے جس کا اقوام متحدہ، امن پسند اور مہذب اقوام کو نوٹس لینا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا۔ بھارت نہ بھولے کہ حق پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، کوئی ظلم اور کوئی سازش شکست نہیں دے سکتی۔ کشمیریوں کا قتل عام مہذب دنیا کا امتحان ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کا جمہوری حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا۔ کشمیریوں کا ساتھ دے کر عالمی برادری کو جمہوریت سے اپنی وابستگی کا عملی ثابت دینا ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ او آئی سی کا مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا ظالم اور قانون شکن بھارت کی ایک اور شکست ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے اعادہ پر او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ایک بار پھر دنیا کو کشمیریوں کے جائز، قانونی اور جمہوری حق کی طرف متوجہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کافی کشیدگی اختیار کر چکے ہیں، جو بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایل او سی پر عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے کلسٹر بم کا بے دریغ استعمال بھارتی ظلم وجبر کا آئینہ ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website