counter easy hit

ارادہ کو قوی کرنے کے 10 فارمولے

ارادہ کو قوی کرنے کے 10 فارمولے
if, you, want, a, strong, power, of commitment, then, follow, the, rulesاگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے کاموں میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور آج کل کرکے امور کی انجام دہی میں تاخیر کرتے ہیں یا سست روی کے سبب کام پیچھے رہ جاتے ہیں کہ ہمیشہ خود سے کہتے رہتے ہیں کہ ٹھیک ہے کر لیں گے تو ان مطالب کا مطالعہ کرنے کی نصیحت کرتا ہوں.
اس مقام پر درحقیقت آپ کے لئے چند تجاویز ہیں جو آپ کی سستی کا علاج کرکے بہ تدریج ایک مستحکم ارادے کا مالک بنا دیں گے.

1۔روزانه توجه کریں کہ اس سستی نے آپ کو کس قدر نقصان پہنچایا ہے اگر مستحکم ارادے کے مالک ہوتے تو کتنی کامیابیاں حاصل کر چکے ہوتے. کوشش کریں کہ سستی کے ان نقصانات کو یاد کر کے آپ کی حالت بدلنے لگے.

2- ایک ہلکا پھلکا پروگرام مرتب کریں، کاروبار کا حجم اتنا کم ہو کہ یقین پیدا ہوجائے کہ اسے انجام دے لیں گے مثلا روزانه ایک گھنٹہ مطالعہ کروں گا کہنے کے بجائے ایک صفحه یا نصف صفحه مطالعہ کرنے کو کہیں.

3- جب پروگرم مرتب کر لیں تو خود کو اسے انجام دینے کا پابند بنائیں اگر ہمت ٹوٹنے لگے یا حوصله جواب دینے لگے تو یقین جانیے کہ یہ پروگرام بھی ابھی آپ کے لئے سخت ہے، اسے مزید آسان بنایئے. جب کچھ دنوں تک اسے انجام دے لیں تو روز بروز پروگرام کو سخت بنائیں لیکن یاد رہے کہ اس کا جھکاؤ کافی نرم ہونا چاہئے.

 اگر کوئی سخت کام کرنا ہو تو اسے کئی حصوں میں تقسیم کریں اور روزانه صرف ایک ہی حصے کو انجام دینے پر توجه مرکوز کریں.

5. آگاہ رہیں کہ جب ایک حصے کو انجام دے رہے ہوں تو مکمل کام پر توجه نہ کریں مثلا اگر طے پایا ہے کہ آج ایک صفحه کا مطالعہ کریں گے تو ہرگز نہ دیکھیں کہ کتنے صفحات باقی بچے ہیں ورنہ اپنا اراده کھو بیٹھیں گے.

 کسی دن بھی تعطیل نہ کریں، اگر آپ اس سےبھی زیادہ سستی کرنے والے ہیں اور ایک دن تعطیل کر دیا کہ آج جمعہ ہے یا سفر میں ہیں تو یقین رکھئے کہ آپ اپنی قوت ارادی کھو بیٹھیں گے اور وہ کام چھوٹ جائے گا.

 بہت سے کاموں میں اپنے کسی اچھے دوست کی مدد لیں کیونکہ ایک دوست سے وعدہ کرنے سے آپ کام میں مزید سنجیده ہو جائیں گے.

 مستحکم اراده والے لوگوں کے ساتھ روابط اور اٹھنا بیٹھنا رکھیں کیونکہ مجاورت و معاشرت کا ہمیشہ اثر ہوتا ہے.

 حتی الامکان اپنے ارادوں اور پروگرام کی خبر کسی کو نہ ہونے دیں کیونکہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ آپ کی کامیابی کا انکار کریں اور آپ کو منفی تلقین کریں کہ آپ اسے انجام نہیں دے سکتے.

10۔ ہر کوشش کے آخر میں خدا سے قوت ارادی طلب کریں جس طرح ایک مریض خدا سے اپنے لئےشفا طلب کرتا ہے کہ خدا آپ کو مستحکم قوت ارادی بخشے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website