counter easy hit

اگر آپ بھی ساری زندگی جوان اور خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں تو

لاہور (ویب ڈیسک) کیا آپ اپنی موجودہ عمر کے مقابلے میں زیادہ بڑی عمر کے نظر آتے ہیں؟ اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روزمرہ کی غذائی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا۔ جی ہاں واقعی چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روزمرہ کی غذائی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا۔ جی ہاں واقعی چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپے طاری کرسکتا ہے اور آپ اصل عمر سے بیس سال زیادہ کے لگ سکتے ہیں۔تو ایسی چند غذاﺅں کے بارے میں جانیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔مارجرین:ویسے تو برسوں قبل مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے کا حصہ بنالیا گیا، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوں گی اور قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوجائے گا۔انرجی ڈرنکس:مانیں یا نہ مانیں مگر انرجی ڈرنکس صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں، اکثر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے، جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔پراسیس گوشت:یہ مغربی غذا جسمانی عمر کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، یہ جسم میں ایسے مضر اجزاءکی تعداد بڑھاتی ہے جو ڈی این اے اور خلیات پر اثرانداز ہوکر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ کینسر اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website