counter easy hit

تم یہ عہدہ چھوڑ دو تو۔۔۔۔۔۔عارف علوی نے چوہدری سرور سے کیا کہا تھا؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

اوکاڑہ(ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان تحریک انصاف میں گروہ بندیوں کی تردید کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ چوہدری سرور نے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اشرف سوہانہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے ان رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم ان سے گریز کررہے ہیں اور کہا کہ یہ جھوٹی رپورٹس ہیں۔انہوں نے اس بات کو بھی مسترد کیا کہ صدر عارف علوی نے انہیں مستعفی ہونے کے لیے کہا ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے گورنر ہاؤس میں عشائیے میں شرکت اس لیے نہیں کی تھی کیونکہ وہ ایک پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھے اور یہ بھی کہ مذکورہ عشائیہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ حاصل کرنے والے اراکین کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ(ق)کے حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی تنازع نہیں۔اس سے قبل گورنر پنجاب نے فیصل آباد روڈ پر طیب سعید شہید پولیس لائنز کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، یہ پلانٹ سرور فائونڈیشن کی جانب سے نصب کیا گیا۔دوسری جانب اشرف سوہانہ کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات کے بعد اور اس شہر میں گورنر پنجاب کی آمد تک پی ٹی آئی میں اختلافات موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے گروپ کے دیگر اراکین، جن میں چوہدری اظہر محمود اور خالد مصطفی خان شامل ہیں۔ کے ساتھ پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے تیار ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website