counter easy hit

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کروانی ہے تو یہ کام کرو ۔

If you have to cancel the bail of Shahbaz Sharif then do this.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ ‘آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی’۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اشتر اوصاف اور فواد حسن فواد کی طرف سے اعظم تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسری دستاویزات شامل ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے جبکہ نیب کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا ‘نعیم بخاری صاحب آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی’۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے ‘اس کیس کے 2 معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اور ایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں ‘۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ 15 مئی کو تمام فریقین تیاری کر کے آئیں، ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے، ہم اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کو ملزمان پر لگے الزامات پر مبنی چارٹ بنا کر پیش کریں۔حکومت کی جانب سے جامعہ حفصہ کی تعمیر اور زمین دینے کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے لال مسجد آ پریشن از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے2رکنی بینچ نے لال مسجد آ پریشن از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے متعلق سربمہر رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ حساس معاملہ ہونے کے باعث سربمہر رپورٹ پیش کررہا ہوں۔ جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کہا کہ اگر سربمہر رپورٹ سے متعلق کوئی قانون نہیں تو رپورٹ دیکھنا فریقین کا حق ہے۔جسٹس گلزار نے کہا کہ جامعہ حفصہ سے متعلق رپورٹ میں ایسی کوئی خفیہ بات نہیں، یہ تو ایک مجسٹریٹ کا دستخط شدہ کاغذ ہے، کیا آپ جامعہ حفصہ کو پلاٹ دے رہے ہیں؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پہلے پلاٹ کے برابر 200گز کا پلاٹ جامعہ حفصہ کی تعمیر کیلئے دیا جائے گا، سپریم کورٹ کے سابقہ حکم مطابق جامعہ حفصہ حکومتی ملکیت ہوگی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website