counter easy hit

یہ کام کیا تو کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا ۔۔۔آئینی ماہرین نے بھارتی حکومت کو وارننگ دے دی

If this is done, Kashmir will go out of hand ... Constitutional experts give warning to the Indian government

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت آئین میں ترمیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا چاہتا ہے جس پر اپوزیشن جماعت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں فوج بڑھانے، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے، جبکہ اب آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔ کانگریس نے انتباہ کیا ہے کہ دفعہ35 اے اور 370ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے، کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہوگا۔ کانگریس پارٹی کی پالیسی اور پلاننگ گروپ نے حکمران جماعت کو خبردار کیا ہے، پالیسی اور پلاننگ گروپ کے سربراہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دفعہ 35A کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے آگ سے کھیلنے سے باز رہے کیوں کہ بھارت کا یہ اقدام پورے مقبوضہ علاقے میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ کوشش کے باوجود اپنے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے احترام میں بھارت کو جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی اور اس سلسلے میں جمعہ کی سہہ پہر تین بجے کا وقت مختص کیا گیا تھا۔ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرائط عائد کردیں اور ملاقات کے وقت سے دو گھنٹے پہلے پاکستانی حکومت کو جواب دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جواب میں پاکستانی پیشکش پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا، قونصلر رسائی دینے کی نئی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website