counter easy hit

اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے،ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے،نوازشریف کو اقتدار بات چیت سے ملا تھا،اداروں نے پرانےکھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن الیکشن کے لئے ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے۔

If the institutions have participated in the old game, that will not be loyal with countryخورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع ملنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیےسب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے، نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کےنتائج پر تحفظات پیش کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔