counter easy hit

بریکنگ نیوز : اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو۔۔۔ (ن) لیگی قیادت نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاور شو کا فیصلہ کر لیا، حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ قیادت کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کے کارکنوں کوکل احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے کل احتساب عدالت کے باہر پاور شو کرنے کا پلان بنا لیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی بنا لی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں اپنے وکلا اور قانونی مشیروں کو طلب کر لیا ہے جن سے وہ کل ہونےوالے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے قانونی مشاورت کررہے ہیں اور سزا ملنے کی صورت میں مستقبل کی حکمت عملی طے کررہے ہیں۔اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف میں ملاقات جاری ہے۔ دونوں رہنماوں میں منسٹر انکلیو میں ملاقات جاری ہے۔ملاقات میں متوقع فیصلے پر گفت و شنید جاری ہے۔ شریف،شہبازشریف سےملاقات کےبعدمری روانہ ہوجائیں گے۔دوسری جانب فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر مسلم لیگ ن نےپاورشوکرنےکی حکمتِ عملی بنالی۔سابق وزیراعظم نوازشریف احتسابعدالت میں ہی فیصلہ سُنیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کےسینئررہنما بھی نوازشریف کےہمراہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کےارکان پارلیمنٹ اورکارکنوں کو بھی احتساب عدالت باہر جمع ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اوراسلام آباد کےکارکنوں کوکل احتساب عدالت پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اراکین اسمبلی بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔مقامی قیادت اوربلدیاتی نمائندوں کوکارکنوں کولانےکا ٹاسک مل گیا۔