counter easy hit

آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کو عالمی میچز کا درجہ دینے کا اعلان

ICC

ICC

دبئی : آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے حوالے سے آئی سی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک زمبابوے سیریز کو عالمی کرکٹ کا درجہ حاصل ہو گا تاہم سیریز کے لئے امپائرز اور آفیشلز نہیں بھیج سکتے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آفیشلز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ مقامی امپائرز اور آفیشلز کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔