counter easy hit

سیاسی وسماجی راہنما اور پیرس کے مشہور کیانی ریسٹورنٹ کے مالک ابرار کیانی نے پاکستان میلہ میں شریک مہمانوں تحریک انصاف کے سینئر راہنمائوں مایہ ناز گلوکار ابرارالحق اور سینیٹر فیصل جاوید خان کو پاکستان میلہ کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پیرس (نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی راہنما اور پیرس کے مشہور کیانی ریسٹورنٹ کے مالک ابرار کیانی نے پاکستان میلہ میں شریک مہمانوں تحریک انصاف کے سینئر راہنمائوں مایہ ناز گلوکار ابرارالحق اور سینیٹر فیصل جاوید خان کو پاکستان میلہ کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ابرار کیانی نے کہا کہ نئے پاکستان کی جھلک پاکستان میلہ میں نظر آگئی۔ تمام کمیونٹی کو یک جان پایا۔ لوگوں نے دل کھول کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو احسن اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا جذبہ دیدنی ہے اور آج کا پاکستان میلہ ہمیشہ یادگار رہیگا۔ تحریک انصاف نے ہم وطن پاکستانیوں کو نئے ڈگر پر ڈال دیا ہے جس طرح پاکستان میں تحریک انصاف نے اپنے ہم وطنوں کو سیاسی مافیاز کیخلاف کھڑا کیا اسی طرح اپنے بل بوطے پر فنڈز اکھٹے کر نا اور تعمیری جذبے کے ساتھ اپنے ملک کیلئے محنت کرنا سکھارہی ہے۔ یہ انقلابی دور ہے جس میں پاکستانی ہم وطن بہت پرجوش ہیں اور ہرلمحہ اپنے نظریاتی لیڈر عظیم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

Publiée par Ali Ashfaq sur Lundi 1 octobre 2018

Publiée par Ibrar Kayani sur Samedi 29 septembre 2018

Pakistan Festival 2018

Publiée par Sahibzada Ateeq sur Dimanche 30 septembre 2018

 

Welcome Ibrar Ul Haq in Paris

Publiée par Umair Baig sur Samedi 29 septembre 2018