counter easy hit

چینی قونصلیٹ پر حملہ، مشکل وقت میں قومی اتحاد نہائت اہم ہے، ابرار کیانی

چینی قونصلیٹ پر حملہ، مشکل وقت میں قومی اتحاد نہائت اہم ہے، ابرار کیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ نہائت نازک صورتحال ہے۔ اہم ترین بیرونی معاہدے اور ملکی ترقی دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوپارہی اسی لئے دہشتگرد گروپ سرگرم ہوچکے ہیں۔

ان حالات میں قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کرتار پورہ بارڈر کھولنا پاکستانی حکومت کا صائب فیصلہ مگر ہندوستانی حکومت کو دونوں اطراف کی عوام کی امنگوں کا خیال کر کے اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

بیرونی امداد اور دوسرے اہم معاہدے بین الاقوامی دہشتگردوں کو ہضم نہیں ہورہے۔ دہشتگرد گروپوں کیخلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 

IBRAR KAYANI, SENIOR LEADER, PTI, FRANCE