counter easy hit

ٹرمپ مخالف مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ، اوباما

I support the demonstrations Trump, Obama

I support the demonstrations Trump, Obama

امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر باراک اوباما الوداعی دورے پر جرمنی میں موجود ہیں، جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں، اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو ایسے افراد کے غم و غصے اور اظہار رائے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور مظاہرین کو گھر جانے کے لیے نہیں کہوں گا ۔

صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد جب آپ صدر بن جائیں تو حقیقت کو سامنے رکھ کر آپ کو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیے ۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں اور خاص طور پر روس سے متعلق امریکی پالیسی کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک روس عالمی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website