counter easy hit

میری دعا ہے کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہوں۔۔۔۔ نواز شریف کے مشکل وقت میں اہم ترین حکومتی شخصیت عیادت کرنے سروسز ہسپتال پہنچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کے لیے یہ مشکل وقت ہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ نوازشریف کو صحت دے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کے لیے یہ مشکل گھڑی ہے، نواز شریف کے خاندانسے کہا ہے کہ کوئی بھی مشکل درپیش آئے تو مجھ سے رابطہ کریں،اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو کچھ بھی ناممکن نہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ نوازشریف کو صحت دے۔ جب کہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کونواز شریف کی عیادت کی ہدایت کی ہے، جس پر آج وہ سروسز ہسپتال میں سابق وزیر اعظم کی عیادت کریں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزیر اعظم کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر کچھ حکومتی نمائندوں کی طرف سے منفی بیانات سامنے آئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اچانک طبعیت خراب ہونے کی خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب کیمرے کی آنکھ آپ کو سب کچھ دکھاتی ہے تو آپ اس کو جھٹلا نہیں سکتے۔ سب نے دیکھا کہ نواز شریف ہشاش بشاش ، ہاتھ ہلاتے ہوئے اسپتال پہنچے۔ کیونکہ یہ فلم کی شوٹنگ تھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے قدموں پر چلتے ہوئے گاڑی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پہلے سے بتایا ہوا تھا کہ نواز شریف کو لے کر آ رہےہیں۔ کسی مریض کی اچانک طبعیت خراب ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو بھی نہیں پتہ ہوتا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھنڈے ،ٹائر اور دیگر چیزیں ایک دم سے دستیاب نہیں ہوتیں۔ عوام کو بھی جمع کیا گیا،لوگ جھنڈے لےکر پہنچے اور ان کا استقبال کر کے اسپتال پہنچایا گیا۔

I, pray, God, for, good, health, of, Nawaz Shareif, Governor, Punjab, Ch Muhamamd Sarwar, reached, hospital, for, inquiring, health, of, Nawaz Shareif

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website