لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج کرنے والے پانچوں ڈاکٹروں سے ملا ہوں،ان میں سے کسی کو نہیں معلوم کہ نواز شریف کو کونسی بیماری لاحق ہے۔
جی این این کے خصوصی پروگرام “خبر ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج کرنے والے پانچوں ڈاکٹر سے ملا ہوں اور ان میں سے کسی کو معلوم نہیں ہے کہ نواز شریف کو کون سی بیماری لاحق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف نیب میں ایک اور انکوائری کی ڈسکشن شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات موجود ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ لندن ایک مجرم سے رہنمائی لینے گئے تھے۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مخالفین پر غلیظ زبان استعمال کرنے اصل ماہر ن لیگ والے ہی ہیں،اسمبلی میں ان کے بولے گئے ہزاروں الفاظ حذف کیے گئے کیونکہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ تھے،انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو اور مرحوم نصرت بھٹو کے خلاف جہازوں سے پوسٹر بانٹے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس حکومت نے تباہی مچا دی ہے ،ان کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ تباہی کسی ایک حکومت کے آنے یا جانے سے نہیں ہوتی، تباہی تب آتی ہے جب حکمران آئے اور ملک کو لوٹے۔
میں نواز شریف کو دیکھنے والے پانچوں ڈاکٹرز سے ملا ہوں ان میں سے کسی کو نہیں پتا کہ ان کو بیماری کیا ہے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/dNHXmXURGE
— GNN (@gnnhdofficial) December 9, 2019
مخالفین پر “غلیظ زبان” استعمال کرنے کے اصل ماہر ن لیگ والے ہی ہیں، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @KhawajaMAsif @PTIofficial @MediaCellPPP #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/BKOpPylYIN