counter easy hit

میں کافی لمبے عرصے سے اس انتظار میں ہوں کہ ماں بنوں، دیسی گرل پریانکا چوپڑا

لاس اینجلس: بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اٴْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اٴْن کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اٴْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اٴْن کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں ۔مگر یہ اٴْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا، انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اٴْن کی خواہش ہے کہ اٴْن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرسکیں۔ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔

واضح رہے کے پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی اِز پنک‘ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظرآئیں گی، جواسی سال 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔