
انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ اپنے کالم میں لکھاہے ، وہ بڑا واضح لکھا ہے اور میں اپنے ایک ایک لفظ کی ذمہ داری لیتا ہوں لیکن ایک بات جو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب چیئر مین نیب نے آصف زرداری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ گرین ٹی کا کپ اٹھاتے ہیں تو ان کا جسم کانپتاہے تو ساتھ ان کی بیماری کا ذکر بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بیماری کے باوجود پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھا کہ آصف زرداری کےخلاف ریفرنس بہت مضبوط ہیں اور وہ جلد جیل میں ہونگے، حمزہ شہباز کی ضمانت کے حوالے سے چیئر مین نیب نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں نے ان کا بنچ تبدیل کروایا ہے بلکہ یہ کہا تھا کہ حمزہ شہباز کے بنچ میں ججز تبدیل ہوچکے ہیں اور اب وہ مزید ضمانت لینے میں کامیا ب نہیں ہوسکیں گے۔








