counter easy hit

میں اب تمہارے ساتھ یہ کام نہیں کر سکتی۔۔۔ شادی کے بعد دپیکا نے رنویر سنگھ کو صاف انکار کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ایک ساتھ اب تک تین فلمیں رام لیلا، باجی رامستانی اور پدماوت کرچکے ہیں لیکن اب دپیکا نے ان کے ساتھ چوتھی فلم 83 کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کو بھارتی کرکٹر کپل دیو پر بننے والی بائیوپک فلم 83 میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ رومی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے جبکہ یہ فلم مکمل طور پر ہیرو کی زندگی پر مبنی ہے۔دپیکا کا ماننا ہے کہ وہ اس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہو، پدماوت اور دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ ان میں ان کا کردار طاقتور تھا۔