counter easy hit

میں اور میرے ساتھی نشانے پر ہیں ۔۔۔ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے ؟ نواز شریف نے منہ بسورتے ہوئے معنی خیز بات کہہ ڈالی

لندن(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نو از شریف نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتخابا ت میں 1970والا کھیل کھیلا جا رہا ہے جب مشرقی پاکستان علیحدہ ہوگیا تھا۔اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، صرف میں اورمیرے ساتھی نشانہ ہیں۔ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور ہمارے کچھ اور آتے ہیں۔قمرالاسلام کے بچوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ قمرالاسلام کی بیٹی اوربیٹے کے کندھے سے کندھا ملاکرچلیں۔25 جولائی کو جوہوگا وہ نوشتہ دیوارہے۔ اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب،ریٹرننگ افسران اوردیگرنے یہ کیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ شاہد خاقان عباسی اوردانیال عزیز کی نااہلی پرافسوس ہوا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو جس قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے وہ بہت پہلے ختم ہوگیا تھا۔دانیال عزیز نااہلی کیس کے فیصلے پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس کا کسی کو پتا ہی نہیں ہے کیونکہ میڈیا میں اس کے قانونی پہلوﺅں کو کبھی زیر غور لایا ہی نہیں گیا۔ دانیال عزیز کو جس قانون کے تحت سزادی گئی ہے وہ موجود ہی نہیں ہے۔ انہیں2003 کے آرڈیننس کے تحت سزا دی گئی ہے لیکن اس قانون کو ختم کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے کا آخری قانون 2012 میں آیا تھا لیکن افتخار چوہدری نے اسے ختم کردیا تھا اگر 2012 کا قانون ختم بھی کردیں تو بھی 2003 کا قانون بحال نہیں ہوسکتا۔