counter easy hit

میں مزید مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہوں، چوہدری نثار

راولپنڈی: چوہدری نثار نے ن لیگ کے ساتھ اپنی 35سالہ وابستگی ختم کرتے ہوئے راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ میں مزید مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہوں۔ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ضمیر کے مطابق یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنے آپ کو فروخت کیلئے نہیں رکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں طویل عرصہ تک ن لیگ کا حصہ رہا اور عزت کیلئے ہی سیاست کی نہ اقتدار کیلئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم ن کے کئی رہنماﺅں کے مضبوط تعلقات تھے لیکن میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ میں مزید ن لیگ کا حصہ نہیں ہوں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنماوں اور ان کے درمیان اختلافات اور معاملات تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مختلف محاذوں پر کمزور کرنے کیلئے سازش رچی جارہی ہے، ملک میں جاری سیاسی افراتفری کیلئے اپوزیشن اور حکومت ذمہ دار ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بار بار کہہ چکا ہوں کہ میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہوں، اگر میں نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھایا تو منافقت ہوگی، مہنگائی کا اکتوبر میں پوچھوں گا قوم چیخ اُٹھے گی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے ن لیگ میں ایک طویل وقت گزارا ہے، میں عزت کی خاطر سیاست کرتا ہوں اقتدار کے لئے نہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ن لیگ کے دروازے کھلے رہنے سے متعلق سوال پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی کا مشکور ہوں، میرا ان کے خاندان کے ساتھ ایک تعلق رہا ہے لیکن بار بار کہہ چکا ہوں کہ میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہوں۔