counter easy hit

حریت رہنما یاسین ملک کے انتقال کی خبریں ۔۔۔۔۔ مشال ملک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

Hurriyat leader Yasin Malik's death news ... Michelle Malik posted a message on Twitter

سری نگر (ویب ڈیسک ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی کی وفات کی افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن ابھی تک انہیں کچھ بتایا نہیں جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز نے یاسین ملک کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کو کہا تھا لیکن بھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور میرا بھی5 ماہ سے ان سے رابطہ نہیں کروایا گیا۔ مشال ملک نے بتایا ہے کہ یاسین ملک کو بھارتی جیل میں قید رکھا گیا ہے اور ان سے 5ماہ سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ان کے بارے میں کوئی خبر آرہی ہے جبکہ بہت سی افواہیں اڑ رہی ہیں کہ وہ وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ ان کے خواند کے لیے آواز اٹھائی جائے/ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں اور انہیں کوئی حقوق بھی نہین دیے گئے اور اب سے متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہین کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر مودی سرکار نےکوئی کشمیرمخالف اقدام اٹھایاتو پورے برصغیر کے لئے اس کےخطرناک نتائج برآمد ہوں گے،کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال تو اسرائیل کا کام ہے ،گاندھی کے ہندوستان کا نہیں،بھارتی فوج ہمیں وادی کے کسی ہوٹل میں اے پی سی کی بھی اجازت نہیں دے رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایل او سی کے نزدیک وادی نیلم پرکلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا ہے اور ہم نے سنا کہ کئی شہری بھی مارے گئے ہیں،اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بہت برا اقدام ہے ، یہ کام تو اسرائیل کا ہے، ہندوستان کو تو گاندھی کا ہندوستان کہا جاتا ہے اور اس کی جانب سے قطعی طور پر کلسٹر بموں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website