counter easy hit

پاکستان میں پٹرول کی قیمت 60 روپے فی لیٹر۔۔!! مکمل حساب کتاب کے بعد پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سُنا دی گئی، عوام کی موجیں

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر اُسامہ غازی کا کہنا ہے کہ دُنیا میں تیل کی قیمتیں اتنی تیزی سے نیچے گرتی جا رہی ہیں کہ ماہرین نے بھی سر پکڑ لیا ہے کہ اب یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا؟ پیشگوئیاں جو سامنے آرہی ہیں انکو دیکھ کر یہی کہا جا رہا ہے کہ دُنیا میں اتنی تیزی سے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی ۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق ابھی بھی کمی متوقع ہے اور 20 ڈالر فی بیرل تک تیل کی قیمتیں آ سکتی ہیں، حال ہی میں امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسز بھی یہی خبریں دے رہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی، عالمی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پلاننگ ہورہی ہے، اگر تیل کی قیمت 12 ڈالر فی بیرل تک آگئی تو سعودی معیشت ، بجٹ کو کیسے چلایا جائے گا؟؟ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اتنی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ آئل انڈسٹری سالوں بعد یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام کس طرح لایا جائے، اس ساری صورتحال کی پیش نظر عراق کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے تیل پیدا کرنے والے ممالک کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، دنیاوی حالات کو اگر دیکھا جائے تو فلائٹس آپریشن معطل ہچکا ہے، گاڑیا ں بھی چلنا کم ہوگئی ہے کیونکہ کورونا کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کا عمل بھی رُک گیا ہے۔ اُسامہ غازی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی دانست میں جو حساب کتاب لگایا ہے اس کے مطابق اگر دیکھا جائے تو اگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتیں گرتی چلی گئیں اور جس طرح سعودی عرب نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تیل کی قیمت 12 ڈالر فی بیرل تک آجائے گی تو اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان میں تیل کی قیمت فی لیٹر 50 روپے تک آجائے گی۔ اُسامہ غازی کا مزید کیا کہنا تھا؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website