counter easy hit

سوسالہ شخص کی سالگرہ پر نوکری کرنے کی خواہش

چیری ہل، نیوجرسی: امریکا کے سو سالہ شخص نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا جس میں اس نے دوبارہ اپنی پرانی کمپنی میں ملازمت مانگ لی ہے۔

Hundred years old man's willingness to work on the birthday

Hundred years old man’s willingness to work on the birthday

نیوجرسی کے بِل ہینسن نامی شہری کو ریٹائر ہونے سے نفرت ہے اور ان کی یہ بات ان کی پرانی کمپنی نے سن لی اور انہیں عین سالگرہ والے دن کام پر بلایا۔ جب وہ اپنی کمپنی پہنچے تو وہاں سارے پرانے دوست ان کے منتظر تھے جنہوں نے بِل کے لیے خاص کیک کا انتظام کررکھا تھا اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔ اس روز 100 سالہ بِل ہینسن نے پورے دن کام کیا اور انہیں ایک ڈالر معاوضہ دیا گیا۔

سالگرہ منانے اور معاہدے پر دستخط کرنے کے 15 منٹ بعد بِل نے کام شروع کردیا۔ ہینسن نے اس کمپنی کی 32 سال خدمت کی اور 97 سال کی عمر میں بڑی مشکل سے ریٹائر ہوئے کیونکہ وہ ریٹائرنہیں ہونا چاہتے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website