counter easy hit

ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا، زاہد حفیظ چوہدری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بدترین بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانےوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کےخلاف ہرظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں،اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کشمیر کے تنازع کا نوٹس نہیں لےرہی۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہورہی ہے اور مقبوضہ وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website