counter easy hit

ملک میں پانی کے بڑے ذخائر میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

How much of the country's large water reserves has increased? Statistics have come out

کراچی(ویب ڈیسک) بارش سے حب ڈیم میں سال 2020 تک کا پانی جمع ہوگیا کراچی میں جہاں دو روز کی بارش کے دوران شہر کے بیشتر علاقے ڈوبے رہے وہیں واٹر بورڈ نے عوام کیلئے اچھی خبر بھی سنا دی ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق بارش نے حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھا دی ہے جس سے کراچی والوں کو فائدہ ہوگا۔ حب ڈیم میں 308 فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے جو کہ دسمبر 2020 تک کےلیے کافی ہے۔ حب ڈیم سے شہر کے اہم علاقوں اورنگی، بلدیہ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کو پانی فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کراچی میں مون سون کی بارشیں دو روز رہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے کے باعث حادثات کا سلسلہ جاری ہے، دو روز کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے، بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ کرنٹ لگنے کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔کراچی میں مسلسل بارش کے دوسرے دن بھی کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعات ہوئےمحکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ حالیہ بارشوں سے لٹھ ڈیم بھرنے کے باعث گڈاپ ٹاؤن کے 3 گوٹھ ڈوب گئے، پاک فوج کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلا ایم نائن موٹر وے کا ایک ٹریک بہا لے گیا، ایک اور ریلہ سعدی ٹاؤن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے حکام کو کراچی میں اربن فلڈنگ سے خبردار کیا تھا لیکن انتظامیہ نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کیا، صوبائی حکومت کی ناکامی کے بعد کمشنر کراچی کی اپیل پر پاک فوج مدد کو پہنچی۔ میئر کراچی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ ہم ادھار پر کام چلا رہے ہیں، بارش سے کئی جانیں چلی گئیں،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website