counter easy hit

سعودی عرب میں آج بھی کتنے ہزار قیدی جیلوں میں پڑے ہیں؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

How many thousand prisoners are still in prisons in Saudi Arabia today? Get ready for a surprise shock

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق کو بتایا گیا اس وقت بیرون ممالک میں دس ہزار پاکستانی مقید ہیں جن میں عمان میں 3000، سعودی عرب میں 4000 قید ہیں۔ سعودی شہزادے کی جانب سے کیے گئے اعلان پر کو ئی عمل نہیں ہوا، قائمہ کمیٹی نے دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کویت کی جیل میں ایک قیدی کے حکمراں خاندان ، ملک کی معروف شخصیات،علماء اور فنکاروں کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں متعدد فوجی اور اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جیل میں زیر حراست شاطر قیدی نے جیل میں موجود قیدیوں کو لوٹنے کے لیے مختلف حربے استعمال کئے اور وہ منفرد نمبر والا موبائل استعمال کر کے یہ تاثر دیتا کہ وہ انتہائی اہم شخصیت کا مالک ہے۔ کبھی کبھی وہ کسی اہم شخصیت کا روپ دھار کر قیدیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتا اور انہیں پر آسائش گاڑیوں کے ذریعے تحائف بھیجتا۔ ملزم کسی بھی شخص کو اپنے جال میں پھنسانے سے پہلے اس سے متعلق معلومات جمع کرتا اور خاص طور پر اس امر کا پتہ لگاتا کہ اس کے شکار کا دلچسپ مشغلہ کیا ہے۔اس پورے عمل کے لئے ملزم نے جیل سے باہر بھی ایک سماجی تعلقات کا جال بچھا رکھا تھا جو اس کا بھرپور ساتھ دیتا اور لوگوں سے بھاری رقم بٹورتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف کے بعد کئی متاثرین کے ساتھ دوران تفتیش پتہ چلا کہ وہ خود بھی اس شاطر ملزم کے کھیل کا حصہ ہیں۔ کویتی وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح نے ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آنے والی تمام شخصیات کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے جن میں فوجی اہلکار اور اعلی افسران پر شبہ ہے کہ وہ اس شاطر ملزم کے کھیل کا حصے تھے یا نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website