counter easy hit

چین پوری دنیا میں اس وقت جن بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ان میں پاکستان میں جاری کتنے منصوبے شامل ہیں ؟ رپورٹ سامنے آگئی

How many projects are ongoing in Pakistan that China is currently working on worldwide? The report came out

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کےاس صدی کے سب سے بڑے توانائی کے منصوبوں میں پاکستان میں 8 پراجیکٹس شامل ہیں۔چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبوں میں 2019کے 10بڑے پاور پراجیکٹس سامنے آگئے جس میں پاکستان میں پاور پراجیکٹس کی تعداد 8 ہے۔10 بڑے بی آر آئی پاور پراجیکٹس کی مشترکہ صلاحیت 20 اعشاریہ 97 گیگا واٹس ہے جس میں پاکستان کا حصہ 9اعشاریہ 57 گیگا واٹس یعنی 45 فیصد ہے پاور ٹیکنالوجی کی فہرست بڑے پاور پراجیکٹس کی صلاحیت پر مبنی ہے۔بی آر ٹی کی جاری کردہ سب سے بڑے پاور پراجیکٹس کی فہرست میں انڈونیشیا کا پاور پراجیکٹ کا نمبر پہلا جبکہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا نمبر ہے۔ابوظہبی میں چین-متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے سے بننے والے حسیان کلین کول پاور پلانٹ زیر تعمیر ہے۔اس کے علاوہ فہرست میں باقی بڑے پراجیکٹس پاکستان کے نام ہیں۔چین کے مشترکہ منصوبے سے بننے والے پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ تیسرے، ساہیوال کول فائیرڈ پاور پلانٹ کا نمبر چوتھا رہا۔پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی، تھر پاور پلانٹ، تھر مائن ماؤتھ پاور پلانٹ شامل ہیں۔چین کے توانائی منصوبے، پاکستان میں کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ آٹھویں اور قائد اعظم سولر پارک نویں نمبر پر ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا نمبر دسواں رہا۔اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ہر سال 3.221 بلین کلوواٹ بجلی پیدا ہوگی۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کیا ہے؟’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو’ یعنی بی آر آئی جسے ‘ون بیلٹ ون روڈ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے چین کی طرف سے رواں صدی کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے تحت 66 سے زائد ممالک کو تجارتی سطح پر جوڑا جا رہا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کی دو تہائی آبادی کو ملائے گا جس میں کم از کم ایک تہائی مجموعی ملکی پیداوار بھی شامل ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں کا مقصد اقتصادی راہداریوں میں تجارت، نقل و حمل، توانائی، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلہ اور دیگر بنیادی معاشی ڈھانچے شامل ہیں۔چین کی معیشت اس وقت امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے لیکن اگر قوت خرید کے حساب سے تولا جائے تو سب سے بڑی ہے۔جن ممالک کو چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہیں ان میں اکثریت ترقی پذیر ممالک کی ہے جو اس منصوبے کو مقامی معیشت میں ترقی کے لیے نہایت اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website