counter easy hit

مایہ ناز سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے شادی کے بعد کتنے افیئر رہ چکے ہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف

How many former Pakistani cricketer Abdur Raziqq has been after the marriage? Incredible Disclosure

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد بھی ان کے پانچ سے چھ افیئرز رہ چکے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے 6سال بعد عبدالرزاق نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شادی کے بعد متعدد خواتین سے افیئرز رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان اور مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد ان کا پانچ سے چھ بار افیئر رہا لیکن کسی بھی افیئر کی مدت سال سے ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں تھی۔1996 میں ڈیبیو کرنے والے عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 389وکٹیں بھی حاصل کیں۔ دوسری جانب سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے کہاہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی تھی جبکہ اس دوران اسٹوکس اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے بھاگ رہے تھے۔اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دیئے جو کہ انگلینڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے۔سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر نے یہاں پر انگلینڈ کو چھ رنز دے کر واضح غلطی کی حالانکہ یہاں پانچ رنز ملنے چاہیے تھے کیونکہ جب گیند پھینکی کی گئی تو بیٹسمین نے ابھی اپنا دوسرا رنز مکمل نہیں کیا تھا،اس غلطی کی وجہ سے ہی بین اسٹوکس کو اسٹرائیک ملی۔آسٹریلوی ویب سائٹ فاکس اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ٹافل نے ایم سی سی کے قوانین کی کتاب کے قانون 19.8 کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ ایک واضح غلطی ہے۔سائمن ٹافل کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین امپائرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے 2004 سے 2008 کے دوران لگاتار 5 سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا تاہم سائمن ٹافل نے دونوں امپائرز کا دفاع کیا اور کہا کہ کمار دھرماسینا اور ماریاس اریسمس بہترین امپائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں مشکل یہ ہے کہ امپائرز کو دیکھنا ہوتا ہے کہ بیٹسمین نے رنز مکمل کیا ہے یا نہیں کیونکہ انہیں دیکھنا ہوتا ہے کہ کب گیند پکڑی گئی اور کپ پھینکی گئی۔انہوں نے کہا کہ امپائرز کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ اس موقع پر بیٹسمین کہاں تھے۔اس واقعے کے متعلق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی فلسفیانہ جواب دیا اور کہا یہ کھیل کا حصہ ہے۔دریں اثناء برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چند ماہ پہلے تک انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان بھی نہیں تھا مگر انہوں نے لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور کیا۔حیران کن طور پر انہوں نے فرانس کے معروف پیش گوئی کرنے والے مچل نوسٹر ڈومس کے انداز میں میچ کے اختتام کی پیشگوئی کررکھی تھی۔ باؤلر کے پرانے ٹوئیٹس انگلینڈ کی کامیابی کے بعد انٹرنیٹ پر ابھر کر سامنے آئے اور حیران کن حد تک میچ کے نتیجے میں اور ٹوئیٹس میں کافی مماثلت پائی گئی۔جنوری 2014 کے ٹوئیٹ میں اس وقت 18 سال کی عمر میں جوفرا آرچر جانتے تھے کہ وہ انگلش ٹیم کا حصہ بنیں گے۔وہ یہ بھی جانتے تھے کہ ایک دن انگلینڈ کو لارڈرز میں سنسنی خیزاور ڈرامائی میچ کا سامنا بھی ہوگا۔ایک سال بعد یعنی 2015 میں جوفرا آرچر نے سپر اوور کی پیشگوئی کی۔اور 2019 کے ورلڈکپ کا اختتام اس پر ہوا، یہاں تک کہ کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی آرچر کی اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا گیا۔اسی طرح 2013 کے ایک ٹوئیٹ میں جوفرا آرچر نے ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشگوئی کردی تھی کہ فائنل میں کتنا اسکور اوور میں درکار ہوگا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے سپراوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website