counter easy hit

سعودی وفد کا دورہ پاکستان کتنے ارب روپے کا پیکج ملنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا ، دورے میں پاکستان کیلئے 8 سے10 ارب ڈالر کا پیکج زیر غور آے گا جبکہ 3 سال کیلئے ارھار تیل کی سہولت دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا رہا ہے، ارھاد تیل سے پاکستان کو 3 سے 5 ارب کی سہولت مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وف اتوار 30ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا اور 6 روزہ دورے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت کئی معاہدوں کے ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔ سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے مطابق سرمایہ کاری کے 5 معاہدوں پر دستخط کرسکتا ہے جن میں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام ، بلوچستان میں ریکوڈک منصوبہ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ سعودی وفد کی جانب سے پاکستان کو فاسفیٹ کھاد سپلائی ، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پاکستان میں 2 پاور پلانٹس کی نجکاری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوسکتے ہیں۔