counter easy hit

پاکستانی روپیہ کی قیمت کب تک مستحکم ہونیوالی ہے ؟ نامور ماہر علم نجوم نے پیشگوئی کر دی

نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کے حالات سے کون نہیں واقف ہے، ہر کوئی معاشی حالات سے پریشان نظر آتا ہے اوراس وقت پاکستانی روپیہ تاریخ کی پست ترین سطح پر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی قدر میں تنزلی دیکھی جارہی ہے۔ کچھ ماہرین معاشیات تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 150کی حد بھی عبور کرجائے گا جبکہ دوسری جانب معاشی حالت اس قدر دگرگوں ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن سمیت ہر طرف سے تنقید کاسامنا ہے۔ان حالات کو سامنے رکھ کر اگر کوئی شخص یہ پیشگوئی کرے کہ آئیندہ آنے والے سالوں میں پاکستانی روپیہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں شامل ہوگا کہ تو شائد اسے دیوانے کا خواب کہا جائے لیکن یہ بات کہنے والا وہ ماہر نجوم ہے جس کی ماضی میں کئی پیشگوئیاں حرف بحرف درست ثابت ہوئی ہیں۔معروف ماہر نجوم آغا بخشتی کا کہنا ہے کہ پیسے میں گراوٹ وقتی ہے اورعلم نجوم کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ آئیندہ سالوں میں یہ بہتری کی جانب چلنا شروع ہوجائے گا۔”علم نجوم کے حساب سے آنے والے سالوں میں پاکستان کی کرنسی کا شماردنیا کی پانچ مضبوط ترین کرنسیوں میں ہوگا،اگلے 10سے 15سالوں تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں بے حد اضافہ ہوگا،موجودہ معاشی بحران اگلے چھ ماہ میں حل ہوتا نظر آرہا ہے اور اس کے بعد پاکستانی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہونا شروع ہوگی۔ستاروں کی چال کو سامنے رکھتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے کہ عمران خان کا ستارہ انتہائی مضبوط ہے اور وہ نہ صرف پانچ سال بہت آسانی سے پورے کریں گے بلکہ اگلی حکومت بھی انہیں کی پارٹی کی بننے کے ساتھ معیشت میں مضبوطی آئے گی، برادر ملک چین اس میں اہم ترین رول اداکرتا ہوانظر آتا ہے۔ آغا بہشتی جنہوں نے ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی بھی کی تھی ،کاکہنا تھاکہ ابھی یہ لوگ ضمانت پر باہر ہیں لیکن آنے والے ہفتوں میں وہ انہیں دوبارہ جیل جاتا دیکھ رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ کئی سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن زیادہ اچھے نظر نہیں آرہے اور یہ سیاستدان نہ صرف اسمبلی میں بیٹھے ہیں بلکہ ان میں سے کئی کا تعلق حکومت یا اس کی اتحادی پارٹیوں سے ہے۔”احتساب کا پہیہ کئی سیاستدانوں، تاجروں اور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے،مولانا فضل الرحمان کے لئے بھی حالات زیادہ اچھے نہیں ہیںجبکہ آصف علی زرداری بھی جیل کی ہوا کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔