counter easy hit

ہم اپنے فوجی کو چھڑانے کیلئے کس حد تک جائیں گے ۔۔۔۔؟ بھارت منتوں ترلوں کے بعد اب گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آیا

 How far we will go to rescue its troops .... The dragons descended upon bhbhkyun after India vows trlun


How far we will go to rescue its troops …. The dragons descended upon bhbhkyun after India vows trlun

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیتے ہو ئے 6بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا اور ایک فوجی کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا ۔ جس پربھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار کو پاکستان کی حراست سے رہائی دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کا مقصد بھارت میں گھسنے والے دہشتگردوں کو مارنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے سرجیکل اسٹرائیکس میں کسی بھارتی فوجی کی جان نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کرنے والے فوجی کو پاکستان نے حراست میں لےلیا ہے لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اہلکار غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان چلا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website