counter easy hit

مودی کسطرح کشمیر میں قتل وغارت کروا کر اپنے مفادات پورے کرنا چاہتا ہے ؟ امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

Iran's announcement blows US President Trump's sleep

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی اخبارنے کشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیاہے،موقر امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ہندو توا نظریہ ہے۔امریکی اخبار نے مودی کے تعصب اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق مودی نے مسلمان ریاست کشمیر ہندو ووٹرز کی طاقت کے ذریعے غصب کیا۔کشمیر پر فوج کشی نریندر مودی کی بالادستی کی پرانی خواہش پر کی گئی، مسلمان آباد ی کو ہندو قوم کے آگے ہتھیار ڈلوانے کا منصوبہ ہے۔ ہندوازم ابھار کر مودی نے خود کو فادرآف انڈیا بنانے کی کوشش کی ہے۔راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا کہناتھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا انیس سو سینتالیس سے جماعت کا خواب تھا۔بی جے پی ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بابری مسجد کی جگہ مندرہندو اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق ختم کرنا بھی انتہاپسند تنظیم اور مودی کی لسٹ میں ہے، پانچ اگست کو کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد مودی سے کوئی بھی اچھی امید ختم ہو گئی ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے نیا بھارت کیسا ہو گا، کشمیری تاریخ کے بدترین لاک ڈاؤن سے گزر رہے ہیں۔امریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی سوچ انتہا پسندانہ اور غیر جمہوری ہے جو مقبوضہ کشمیر کے لئے ہی نہیں پورے بھارت کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیرکیلئے آخری فوجی،آخری بلٹ تک لڑیں گے، بھارت کشمیرپر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، یقین دلاتے ہیں فوج اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی،وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔انہوں نے آج یہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قوم فکرنہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہے۔گزشتہ3 روز میں ایل او سی پربھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا ہے۔ شہری آبادی پرفائرنگ وگولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔بھارت تحریک آزادی کشمیرکودہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں کررہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کرکے مسئلہ کشمیرکے لئے بہت اچھا کام کیا۔ سردخانے میں پڑا مسئلہ کشمیرپوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو قوم کی مدد سے پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website