yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جاوید میاں داد کے بھانجے کی وجہ سے عبدالقادر کے بیٹوں کا مستقبل اور کیرئیر کیسے تاریک ہو گیا ؟ امجد اسلام امجد کے انکشافات

MH Kazmi September 13, 2019 1 min read
How did the fate and career of Abdul Qadir's sons become dark due to Javed Mian Dad's nephew? The revelations of Amjad Islam Amjad
Share this:

How did the fate and career of Abdul Qadir's sons become dark due to Javed Mian Dad's nephew? The revelations of Amjad Islam Amjad

لاہور (ویب ڈیسک) موت ایک ابدی حقیقت ہے جس سے انکار کسی ذی روح کے حوالے سے ممکن ہی نہیں اس کے باوجود بعض اموات اتنی اچانک ظہور پذیر ہوتی ہیں کہ مرحومین کے جنازوں کو کاندھا دینے کے دوران بھی یہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ اب نہیں رہے ۔ نامور کالم نگار امجد اسلام امجد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔شہر میں نہ ہونے کی وجہ سے میں عبدالقادر کے جنازے میں تو شامل نہ ہو سکا مگر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حضرت میاں میرؒ کے مزار کے قریب سے گزرتے ہوئے اب بھی وہ اپنی مخصوص خوبصورت اور محبت بھری مسکراہٹ کے ساتھ کہیں نہ کہیں موجود ہو گا کہ تقریباً 45 برس پر بکھری ہوئی اُس سے بیشتر ملاقاتیں اسی نواح میں ہوئی ہیں ۔ اُس سے آخری بالمشافہ ملاقات چند ماہ قبل علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی میں نابیناکھلاڑیوں سے متعلق ایک خصوصی تقریب میں ہوئی تھی جہاں ہم دونوں کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ حاضرین کی سیلفیوں اور منتظمین کی فرمائشوں سے جتنا وقت بھی مل سکا ہم نے اُن پرانی یادوں کے درمیان گزارا جن کا آغاز کھیل کے میدانوں سے ہوا کہ اُس وقت میں اپنے مختصر اور معمولی کرکٹ کیریئر کے آخری مراحل میں تھا اور وہ ایک شاندار اور بے مثال کھلاڑی بننے کے آغاز میں تھا۔ کرکٹ سے اپنی فطری وابستگی کے باعث اس کھیل سے میری دلچسپی آج بھی قائم ہے اور یوں میں نے عبدالقادر کے پورے کیریئر کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور اس دوران میں اُ س سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی کبھی کم اور کبھی زیادہ مگر مسلسل قائم رہا ہے۔ وہ ایک سادہ مزاج، کُھلا ڈُلا اور محبتی انسان تھا۔ کھیل کے علاوہ اخلاقیات، نماز روزے اور شعر و ادب سے بھی گہری دلچسپی رکھتا تھا اور اُن لوگوں میں سے تھا جو اپنی رائے کے اظہار میں ’’سچائی‘‘ کو سب سے اوپر کے درجے پر رکھتے ہیں۔ بے تکلفانہ سچ بولنے کی اسی عادت کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں سے ہونے کے باوجود اُسے کرکٹ بورڈ، میڈیا اور اہلِ منصب کے ساتھ ڈیلنگ میں زندگی بھر کچھ ایسے مسائل درپیش رہے کہ اُسے اُس کے ٹیلنٹ اور کارکردگی کے مقابلے میں وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کا وہ صحیح معنوں میں حقدار تھا۔ اس کا زیادہ، ناخوشگوار، اثر اُس کے بیٹوں کے کرکٹ کیریئر پر پڑا کہ ان بچوں کو باصلاحیت ہونے کے باوجود آگے بڑھنے کے وہ مواقعے نہ مل سکے جو ان کا حق بنتے تھے اور ان کے ساتھ کم و بیش وہی سلوک ہوا جو جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو برداشت کرنا پڑا کہ بدقسمتی سے ہمارے بہت سے کھلاڑی جو آگے چل کر انتظامی عہدوں پر فائز ہوئے وہ اپنے ذاتی اختلافات کا غصہ اسی طرح کے منفی حربوں سے نکالتے رہتے ہیں۔ یہ بات اس لیے درمیان میں آگئی کہ یہ رویہ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری و ساری ہے اور دیکھا جائے تو عالمی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی اور کھلاڑیوں کی معمولی پرفارمنس کے کچھ ڈانڈے اس سے بھی جا ملتے ہیں۔عبدالقادر ہر اعتبار سے ایک غیر معمولی طور پر کامیاب سیلف میڈ انسان تھا۔ اُس نے عوامی گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی طرح میری نظم ’’سیلف میڈ لوگوں کا المیہ‘‘ اپنے دفتر میں تو نہیں لگا رکھی تھی مگر وہ اسے پسند بہت کرتا تھا اور اکثر کہا کرتا تھا کہ یہ مجھے اپنی ہی کہانی لگتی ہے۔ اب اُس کے جانے کے بعد مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کہ شائد اگر اس ’’سیلف میڈ انسان ‘‘ کی کوئی تصویر بنائی جاتی تو اس کے بیشتر نقش عبدالقادر کے چہرے اور کردار ہی کا عکس ہوتے۔ روشن مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے ۔۔ زندگی کے رستے میں بچھنے والے کانٹوں کو ۔۔ راہ سے ہٹانے میں ۔۔ ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے ہیں ۔۔ خوشبوئیں پکڑنے میں ، گلستاں سجانے میں ۔۔ عمر کاٹ دیتے ہیں ۔۔ عمر کاٹ دیتے ہیں اور اپنے حصے کے ۔۔ پھول بانٹ دیتے ہیں ۔۔ وہ ایک بہت غریب گھرانے میں پیدا ہوا اور میری معلومات کے مطابق اس کے والدکسی چھوٹی سی مسجد کے امام تھے اُس کے پاس کھیل کا لباس اور جوتے تک خریدنے کی استطاعت نہ تھی لیکن ان تمام تر نامساعد حالات کے باوجود نہ صرف اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی بلکہ کھیل کے میدان میں بھی ایسی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا کہ چند ہی برسوں میں نہ صرف پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا لی بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے لیگ بریک اور گگلی باؤلر کے حوالے سے اپنے دور کا سب سے کامیاب اور خطرناک باؤلر سمجھا جانے لگا۔ اور اس فن میں ایسی مہارت حاصل کی کہ ٹیسٹ ہسٹری کا سب سے کامیاب لیگ اسپنر شین وارن اس فن میں اس کو اپنا استاد مانتا ہے۔ تیرہ چودہ برس کے کیریئر میں اسے صرف 67 ٹیسٹ مل سکے کہ اُس کے زمانے میں ہماری کرکٹ ٹیم کی رسائی بس یہیں تک تھی اس سے پہلے انتخاب عالم اور مشتاق احمد اور بعد میں یاسر شاہ نے لیگ اسپن بالنگ میں خاصا نام کمایا مگر اس حوالے سے جو پہلا نام ذہن میں آتا ہے اوہ صرف اور صرف عبدالقادر ہی ہے۔ آخری ملاقات میں میں نے اس سے اس کے گھر آنے اور اپنا تازہ شعری مجوعہ ’’زندگی کے میلے میں‘‘ ساتھ لانے کا وعدہ کیا تھا مگر اب سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔ سوچتا ہوں کہ اس کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بعد اس کے گھر جاؤں اور بچوں سے ملنے کے بعد کسی کو بتائے بغیر وہ کتاب اُس کے کمرے میں کہیں رکھ آؤں۔ دل کہتا ہے کہ اس کو کسی نہ کسی طرح اس کی خبر ہو جائے گی اور وہ دل ہی دل میں اُسی طرح مجھے جپھا مار کر وہ محبت بھرا قہقہہ لگائے گا جو اس کا ایک طرح سے ٹریڈ مارک بن چکا تھا۔ دن رات کے آنے جانے میں ۔۔ دنیا کے مسافر خانے میں ۔۔ کبھی شیشے دھندلے ہوتے ہیں ۔۔ کبھی منظر صاف نہیں ہوتے۔۔ـ

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The phrase that Donald Trump decided to suspend talks with the Taliban ... Written based on Saleem Safi's revelations
Previous Post وہ ایک جملہ جو سن کر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ سلیم صافی کی انکشافات پر مبنی تحریر
Next Post عمران خان کے نئے پاکستان میں انصاف لینے کا صرف ایک طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔ موجودہ حالات پر جاوید چوہدری کا ایک دبنگ تبصرہ
There is only one way to get justice in Imran Khan's new Pakistan and that is ... A shocking comment from Javed Chaudhry on the current situation

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.