counter easy hit

: ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود لیاقت جتوئی کیسے اور کیوں باہر چلے گئ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مختلف مقدمات میں قومی احتساب بیورو کو مطلوب ملزم پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ تحریک انصاف کے رہنما پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیاقت جتوئی سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی پر کرپسن اور اختارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں جب کہ نیب کی سفارش پر لیاقت جتوئی کا نام ایس سی ایل میں بھی شامل ہے، ای سی ایل میں ہونے کے باوجود لیاقت جتوئی کیسے چلے گئے؟ اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کیلئےوزارت داخلہ کی درخواست دی تھی کہ ، درخواست اس چن منظور کر لی گئی اور وہ اسی روز ملک سے باہر طلے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ان کے عمرے کی ادائیگی کے بعد وطنآنے کی یقین دہانی منظور کی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 4 فروری تک کے لئے ملک سے باہر جانے کی اچازت مانگی تھی ۔ مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کیلئے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا نہ ہی نیب نے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔