counter easy hit

حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر حملے کی دھمکی دے دی

صنعاء: یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔

Houthi rebels threatened to attack on Makkah mukarmaاپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیاں یا وہ ادارے جنہوں نے وہاں سرمایہ لگایا ہوا ہے، وہ اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حوثی باغیوں کے پاس ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے وہ شمال میں سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوب میں مکہ مکرمہ تک مار کرسکتے ہیں۔ اسی خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی باغیوں کے قبضے میں یمنی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اس اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔