counter easy hit

ایوان بالا کی کچھ سیٹوں پر الیکشن نہیں بلکہ آکشن ہوتا ہے، مشاہد حسین

Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کی کچھ سیٹوں پر الیکشن نہیں بلکہ آکشن ہوتا ہے، خفیہ رائے شماری کی بجائے ہاتھ اٹھا کررائے شماری ہونی چاہیئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

الحمراہال لاہور میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کی رائے شماری کا طریقہ کا تبدیل ہونا چاہئے، تاکہ بعض سیٹوں پر ہونے والی ارکان کی خرید و فروخت کو روکا جا سکے، انہوں نے مزید کہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون سے پاکستان سمیت پورے خطے کا فائدہ ہو گا۔