yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
ملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
ناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
لیلے میں پانچ سالہ بچے کی کیمیائی مادوں کے ذریعے زیادتی کا ہولناک واقعہ، دس افراد پر مقدمہ درج
ترکی سرحد پر ایرانی مہاجرین کی پکار: “ہمیں بیرونی امداد چاہیے”
پاکستانی فورسز کا افغان سرحد کے اندرخفیہ آپریشن، فغان حکومت میں شامل بعض عناصر ٹی ٹی پی کو بطور پراکسی وار استعمال کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Frenchman Tom Felix Acquitted After 900 Days in Malaysian Jailملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    بین الاقوامی خبریں
    • Frenchman Tom Felix Acquitted After 900 Days in Malaysian Jailملائیشیا میں 900 دن کی قید کے بعد فرانسیسی شہری کو منشیات کے مقدمے سے بری
    • 10 Men Charged in Lille for Drugging and Raping 5-Year-Old Boyلیلے میں پانچ سالہ بچے کی کیمیائی مادوں کے ذریعے زیادتی کا ہولناک واقعہ، دس افراد پر مقدمہ درج
    شوبز
    • Chappell Roan Stuns in See-Through Mugler-Inspired Gown at 2026 Grammysگریمی ایوارڈز 2026: چیپل روآن کا ٹرانسپیرنٹ گاؤن اور تھیری میگلر کی خراج تحسین
    • Norway Royal Family Scandal: Crown Princess's Son Faces Rape Trialناروے کی شہزادی کا بیٹا ریپ کے مقدمے میں پیش، 38 الزامات کا سامنا
    مقامی خبریں
    • یہ کراچی ہے: یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ،پابندی کے باوجود کم عمر بچے بری لعنت کا شکار،
    • کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا: وزیر داخلہ شیخ رشید
    کاروبار
    • افغان امن میں روس نے نیٹو کی ناکامی کا خلا پرکرنا شروع کردیا، افغان حکومت اور طالبان کا دورہ ماسکو
    • پیرس، سفارتخانہ پاکستان کا اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے اور بزنس فیڈریشن میڈیف کے تعاون سے آن لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
    کھیل
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
    • ”اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے“ شعیب ملک نے بیٹے کو دیکھتے ہی ثانیہ مرزا سے یہ سوال کیوں کیا؟ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان میں مہلک امراض کے علاج کی سہولتوں کا فقدان

Yes 1 Webmaster January 25, 2015 2 1 min read
Naeem Islam Chaudhry
Health
Health

تحریر: نعیم الاسلام چوہدری

دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں حکومتیں اپنے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ وقف کرتی ہیں اور کئی ممالک میں تو جی ڈی پی میں دفاع سے بھی زیادہ وسائل صحت کے شعبہ کیلئے مختص کئے جاتے ہیں۔پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں صفائی اور حفظان صحت کی سہولیات کے نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کا تناسب بھی زیادہ ہے تو اسی حساب سے پاکستان میں صحت کیلئے بجٹ میں وسائل بھی زیادہ دینے چاہئییں مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ اس صورتحال میں عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں جب وہ گوناگوں مہلک بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کار خ کرتے ہیں تو وہاں ان کو ایک عجیب و غریب سی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے سامنے صحت کے شعبے کی بھی ایک طبقاتی تقسیم ہوتی ہے۔

ایک طرف تو ایک روپے کی پرچی والے سرکاری ادارے ہیں جہاں صحت کی انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال ہے تو دوسری طرف مہنگے پرائیویٹ ہسپتال اور ادارے ہیں جن کی بھاری فیس ادا کرنے کیلئے لوگ قرض لینے اوراپنی جائیدادیں تک بیچ دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

امریکہ ، یورپ ، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک اپنے شہریوں کو مفت علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں عوام ان کوخوشی سے ٹیکس دیتے ہیں تاکہ وہ ان کوصحت کی بہترین سہولیات زندگی فراہم کریں ۔ہر مہلک بیماری کے لیے خصوصی شعبہ جات اور اس بیماری کے سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ ان ملکوں میں میڈیکل کی تعلیم کے ادارے عوام کی تعداد کے مطابق قائم کئے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہزاروں مریضوں کیلئے کئی علاقوں میں بعض اوقات ایک ڈاکٹر بھی نہیں ملتااور پاکستان میں بھی دور افتادہ پسماندہ علاقوں اور دیہات وغیرہ میں تو لوگ علاج کی جدید سہولیات سے یکسر محروم ہی ہوتے ہیں اور نیم حکیم قسم کے معالجوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں لڑکیاں ڈاکٹر بن کر گھر داری میں لگ جاتی ہیں اور لڑکے اعلی تعلیم و روزگار عوام کو لاچار چھوڑ کر کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں ۔

اس تمام صورتحال کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میںکم فیس والے میڈیکل کی تعلیم کے زیادہ سے زیادہ ادارے قائم کیئے جائیںاور میڈیکل کے شعبے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی انوسٹمنٹ کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔پاکستان کے بڑ ے شہروں لاہور ، اسلام آباد ، کراچی میں بہبو دصحت کیلئے کئی اچھے سرکاری و نجی ہسپتال قائم ہیںلیکن وہ پورے ملک کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تو کیا ان شہروں میں رہائش پذیر شہریوں کو بھی مناسب قیمت پر اچھا علاج فراہم کرنے کی مکمل استعداد نہیں رکھتے۔

ایمبولنس سروس بھی انتہائی مہنگی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال یہ ہے کہ وہ صرف بہت بڑے شہروں میں ہی قائم ہیں ، پھر ان میں صفائی کی حالت انتہائی خراب ہے، عوام کا رش اور مریضوں کی دھکم پیل لگی ہوتی ہے۔یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ مریض کی بیماری سے متعلقہ کوئی شعبہ قائم بھی ہے یا نہیں ،بہت مشکل سے مریض گرتا پڑتا کسی متعلقہ شعبہ میں پہنچتا ہے تو وہاں ڈاکٹر ہی نہیں ہوتے ، کچھ دو ماہ سے بیرون ملک دورے پر گئے ہوتے ہیں، کچھ میں نوجوان لڑکے لڑکیاں زیر تربیت ڈاکٹر جو ابھی نئی نئی ہائوس جاب کر رہے ہوتے ہیں

وہ بیٹھے خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیںجن کی توجہ مریض سے زیادہ اپنے کپڑوں ، موبائل اور بنائو سنگھار کی طرف ہوتی ہے اور وہ ہر مریض پر نئے نئے مطالعاتی تجربے کر کے اپنے ڈاکٹری تجربے میں اضافہ کررہے ہوتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں سے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے کے باوجود ہر اچھے ڈاکٹر کا ایک پرائیویٹ کلینک بھی لازمی ہو تا ہے، مریض سرکاری ہسپتال میں سفارش کرواکے کسی اچھے ڈاکٹر تک پہنچتا ہی ہے کہ وہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مریض کو خوشخبری سناتے ہیں کہ تمہارے مرض پر خصوصی توجہ اور تشخیص کی ضرورت ہے اور وہ اسے شام کو اپنے پرائیویٹ کلینک پر پہنچنے کا کہہ دیتا ہے ، جہاں مجبور مریض سے بھاری فیس لینے کیلئے عملہ چھریاں تیز کر کے تیار بیٹھا ہوتا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں تو ہڈی پسلی ٹوٹے مریض کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دیتا ، مہلک بیماریوں شوگر ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی وغیرہ کو تو بالکل یتیم شعبہ جات تصور کیا جاتا ہے، جہاں کبھی کبھار ایک ڈاکٹر بیٹھا ہوتا ہے جو ہفتے میں کسی کسی دن ہسپتال آنے کی زحمت کر تا ہے۔اپنے رشتہ دار مریضوں کوایسی لاچار اور بے بس صورتحال میں دیکھ کر ہر پاکستانی اللہ تعالی سے ان بیماریوں سے پناہ مانگنے پر مجبور ہو جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں پائی جانے والی فضائی آلودگی، ناقص خوراک ، ادویات والی دوائیاں ،برائلر گوشت اورخراب پانی کی وجہ سے ہر گھر میں مہلک بیماریوں کا مریض لازمی پایا جاتا ہے اور بڑھاپے میں تو شاذ ونادر ہی کو ئی بوڑھا بزرگ ان بیماریوں کا شکار ہونے سے بچتا ہے۔پاکستان کی ایک کروڑ سے دو کروڑ کے درمیان آبادی شوگر یا ذیابیطس جیسے مہلک مرض کا بھی شکار ہے

پہلے اس مرض کو امیروں کی بیماری کہا جاتا تھا لیکن اب ٹینشن کی وجہ سے ہردوسرا شخص اس کا شکار ہو رہا ہے، والدین سے یہ بیماریاں بچوں میں بھی منتقل ہو جاتی ہیں۔شوگر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ موت دیتی ہے یا موت جیسی زندگی ، پاکستان جیسے صحت کی کم سہولیات والے ملک میں یہ فقرہ تو بہت حد تک سچ ہی ثابت ہوتا ہے کہ جس دن جس سفید پوش شخص کو علم ہوتا ہے کہ اس کو شوگر یا ہیپاٹائٹس بی سی وغیرہ کا مہنگا مرض لاحق ہو گیا ہے تونہ صرف وہ بلکہ اس کے رشتہ دار ، ماں باپ ، بیوی بچے جیتے جی ہی مر جاتے ہیں۔

این جی اوز ایف آئی ایف فلاح انسانیت فائونڈیشن ، ایدھی ٹرسٹ ، الخدمت ٹرسٹ وغیرہ جیسے ادارے بھی اس سیکٹر میں کام کر رہے ہیں لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے ان کو مخیر حضرات کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ اداروں میں بھی مہلک بیماریوں کے اچھے علاج کی سہولیات بھی قابل ذکر نہیں مثال کے طور پر شوگر یا ذیابیطس جیسے مہلک مرض جس میں پاکستان کی ایک بڑی آبادی مبتلا ہے اس کا اچھا علاج کسی سرکاری تو کیا پرائیویٹ ادارے میں بھی ڈھونڈنا ناممکن نظر آتا ہے، لاہور سمیت پاکستان میں ہیپاٹائٹس اور شوگر سمیت مہلک امراض کے سپیشل علاج اور آپریشن کیلئے ادارے بہت کم پائے جاتے ہیں

،جن میں گھرکی ہسپتال ،جیل روڈ لاہورپر قائم ڈائیبیٹک انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اور اسلامیہ پارک لاہور میں ریاض قدیر انسٹی ٹیوٹ عوام کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صحت کی ناگفتہ بہ صورتحال میں ایسے ادارے بھی غنیمت ہیں کیونکہ زیادہ فیس پر ہی سہی لیکن کم از کم مریضوں کا علاج کرنے والے سپیشلسٹ تجربہ کار ڈاکٹر تو موجود ہو تے ہیں، ان اداروں میں پاکستان کے دور دراز علاقوں لوگ علاج کرانے آتے ہیں۔

گھر کی ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر عامر عزیز نے پاکستان میں اعلی درجے کا سپائن آپریشن سنٹر قائم کیا ہے وہ اور عارف ریاض قدیر جو لاہور میں ریاض قدیر ذیابیطس انسٹی ٹیوٹ چلا رہے ہیں ان جیسے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی پاکستان کو بہت ضرورت ہے۔ محب وطن جذبہ خدمت خلق سے سرشار کئی سینئیر ڈاکٹر لاکھوں ڈالروں کی غیر ملکی تنخواہیں چھوڑ کرپاکستان میں عوام کی خدمت کیلئے اداروں کے قیام اور چلنے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی اچھی صورتحال کیلئے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا جائے اورصحت کی سستی لیکن اچھی سہولیات فراہم کرنے یلئے پرائیویٹ سیکٹر کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ سامنے آئیں۔

 Naeem Islam Chaudhry
Naeem Islam Chaudhry

تحریر: نعیم الاسلام چوہدری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Afghanistan ,Iraq
Previous Post ڈنمارک سے فرانس تک گستاخانہ خاکوں کی اشاعت صیہونی منصوبہ
Next Post فیصل آباد فائرنگ کیس، تحقیقات میں رانا ثناء اللہ وعابد شیرعلی بے گناہ قرار
Faisalabad Fring Case

Related Posts

Bangladesh Accident

بنگلا دیش میں مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک

April 9, 2015
The modern restaurant where there is not a man for the service

ایسا جدید ریسٹورینٹ جہاں سروس کے لیے ایک بھی انسان موجود نہیں

December 28, 2016
"We are with you ..." Belgium's Foreign Minister discussed with his counterpart Shah Mahmood Qureshi about telephonic contact, what matters?

’’ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔‘‘بیلجیم کے وزیر خارجہ کا اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ، کن آمور پر بات چیت ہوئی؟

August 28, 2019

بھارت میں جنگل راج، گینگسٹر ہر طرح سے ہیں آزاد

May 26, 2016
© 2026 Yes Urdu - Overseas Urdu News. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.