counter easy hit

امید ہے پناہ گزینوں کےامریکاداخلے پر پابندی عارضی ہوگی،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے صدر ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی دیرینہ امریکی روایت برقرار رکھتے ہوئے ان کے ساتھ Hope, the, ban, in, USA, will, be, ordinary, UNرنگ ونسل ، قومیت اور مذہب سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں، یہ امید بھی ظاہر کی کہ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی ۔اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹفینی ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے پر پابندی عارضی ہوگی اور جلد ہی امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ان افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تارکین وطن کو پناہ دینے کا پروگرام دنیا کے چند اہم پروگراموں میں سے ایک ہے ۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تارکین وطن اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اپیل کی ہے کہ ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنائیںاور تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی امریکی روایت کو برقرار رکھیں، ٹرمپ تارکین وطن کے ساتھ رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کو یقینی بنائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website